پشاور ( سوات نیوز ڈاٹ کام ) اسلامیہ کالج پشاور 16ویں بین الاقوامی شماریاتی سائنسز کانفرنس کادوسرا دن۔کانفرنس کے دوسرے روز 70مقالے پیش کیے گئے۔وائس چانسلر اسلامیہ کالج پروفیسر ڈاکٹر حبیب احمد مہمانِ خصوصی تھے۔کانفرنس تین روز جاری رہے گی۔دوسرے روز چار سیشن منعقد ہوئے۔جس میں 70کے قریب مقالجات پیش کیے گئے۔کانفرنس سے چیف ارگنائیزر،ڈین پروفیسر ڈاکٹر سریر بادشاہ،پشاور یونیورسٹی کے ڈاکٹر سید محمد عالم، اسلامیہ کالج کے محمد انجم،ڈجناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کراچی کے ڈاکٹر نذیر خان،عبدالولی خان یونیورسٹی کی مِس اصغر،اسلامیہ کالج کے گوہر زمان،ڈاکٹر فیصل افضل صدیقی ،لاہور یونیورسٹی کی مِس عائشہ افتخار،عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کے ڈاکٹر دوست محمد خان،ڈاکٹر انعام کھوکھر یو۔ایس۔اے،پشاور یونیورسٹی کے عالمگیر خلیل کے علاوہ دیگر نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر اسلامیہ کالج پروفیسر ڈاکٹر حبیب احمد نے کہا کہ اسلامیہ کالج ایک نے اس خطّے میں علم کی روشنی پھیلائی ہے۔اسلامیہ کالج کو یونیورسٹی کا درجہ دیا گیا اور اس عظیم درسگاہ کو نامِ عروج تک پہنچائیں گے۔ اسلامیہ کالج میں بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد انتہائی خوش آئند ہے ۔اسلامیہ کالج میں تحریرو تحقیق پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔آئندہ سال تک اسلامیہکالج ایک اعلیٰ اور معیاری درسگاہ بن جائے گی۔جس میں تحقیق کو تمام تر سہولیات دستیاب ہونگے۔
2,320 total views, 2 views today