مٹہ ( سوات نیوز ڈاٹ کام ) مٹہ بیوی کو قتل کرنے والے ملزم کو سزائے موت کا حکم علاقہ بر شور میں ملزم انعام اللہ نے ایک سال پہلے اپنی بیوی کو قتل کی تھی تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل شیشن جج مٹہ محترمہ ہاجرہ رحمان کے عدالت میں ایک سال قبل اپنی بیوی کو قتل کرنے والے ملزم انعام اللہ پر جرم ثابت ہونے کی عدالت نے ملزم کو سزائے موت کا حکم سنادیا عدالتی فیصلے کی مطابق ملزم کو پانچ لاکھ روپے جرمانے کا بھی حکم دیا گیا ہے یادرہے کہ ملزم انعام اللہ ولد محمد رحمان سکنہ برشور نے اپنی بیوی مسماۃ شبینہ دختر ایوب خان سکنہ شکردرہ کو گیارہ فروری 2017کو قتل کیا تھا جس پر مقتولہ کی والد نے انعام اللہ پر دعویداری کی تھی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم کو سزائے موت اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی عدالتی حکم کے مطابق عوضانہ کی رقم ملزم کی جائیداد سے وصول کی جایئگی عدالتی حکم میں ملزم کو انعام اللہ کو 115AAکے جرم میں چھ ماہ قید اور دس ہزار روپے کی جرمانے کا بھی حکم سنادیا ہے عدالتی فیصلے کی مطابق جرمانے کی عدم ادایئگی کی صورت میں ملزم کو مزید دوماہ قید کی سزا ہوگی
1,414 total views, 2 views today