سوات (سوات نیو ز ڈاٹ کام ) سوات کے نئے حلقہ بندیوں میں پی کے 4 گلدہ اسلام پوع جامبیل سمیت دیگر مضافات میں اے این پی کی پوزیشن مضبوط ،ضلعی سیکرٹری اطلا عات عبد اللہ یوسفزئی مظبو ط امید وار ہوں گی ۔اہلیان علاقہ نے موصوف کو آئندہ الیکشن میں کھڑاکرنے او ر مکمل حمایت کرنے کا عز م کر لیا ۔ گذشتہ روز پی کے چار سے تعلق رکھنے والے علاقہ عمائدین نے ایک جرگہ طلب کیا گیا ۔جس میں مشترکہ طور پر عوامی نیشنل پارٹی کی دیرینہ کارکن اور ضلع سوات کے سیکرٹری اطلاعات عبد اللہ یوسفزئی کو پارٹی کے قربانیوں کے دیکھتے ہوئے موصو ف کو آنے والے جنرل الیکشن میں امید وار کے طور پر میدان میں اتار نے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور عہد کیا کہ موصوف با کردار اور باصلاحیت کیساتھ ساتھ پارٹی میں خادم کیطرح کام کرنے والا انسان ان کے پوزیشن کو مزید مضبوط کرنے کے لئے مہم چلائیں گے اور کامیابی حاصل کریں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پی کے فور میں موصو ف علاوہ دوسرا امیدوار تسلیم نہیں کریں گے کیونکہ ہر بار موصوف کو قربانی کا بکرا بنا یا گیا لیکن اس بار ہم موصوف کو ہر حال میں امید وار کے طور پرسامنے لائیں گے صوبائی قائدین سے درخواست ہے کہ وہ اہلیان علاقہ کے خواہشات کومدنظر رکھ کر عبد اللہ یوسف زئی کوٹکٹ دیا جائے ۔
1,833 total views, 2 views today