کبل (تحصیل رپورٹر) انجمن پٹواریان و قانون گویان کے جانب سے کبل منعقدہ احتجاجی کیمپ سے ضلع ممبر اور لیگی رہنما سید افضل شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت نے محکمہ پٹوار کو بدنام بنا دیا حالانکہ اس طبقے نے ہر مصیبت چائیے زلزلہ ہو ، سیلاب ہو ،ہر ممکن مدد فراہم کی ہے صوبائی حکومت عوام اور پٹوار کو مزید احتجاج پر مجبور کرنے سے گریز کریں اور انجمن پٹواریان کے تمام جائز مطالبا ت حل کر کے عوام کے مشکلات فوری ختم کریں انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ پٹواریوں کی احتجاج میں ان کے سا تھ ہونگے اور اس با وقار محکمے کو مزید بدنام کرنے کی ہر گز اجا زت نہیں دینگے انہوں نے کہا کہ سینٹ الیکشن میں تبدیلی لانے والوں کا اصل چہرہ قوم کے سامنے بے نقاب ہو گیا ہے جو پٹواریوں کے بدعاؤں کا اثر ہے ۔
1,520 total views, 2 views today