کبل (الطاف خان سے )16مارچ کو ڈھیرئی گراونڈ میں انجینئر امیر مقام اور دیگر مر کزی قائدین کے جلسہ کے لئے تیاریوں کے حوالے کبل میں پارٹی رہنماؤں کا گرینڈ جر گہ ، جلسہ تیاریوں اور آئندہ الیکشن سمیت دیگر اُمور پر بحث ہوئی ، 16مارچ کو ڈھیرئی گروانڈ میں ضلع سوات کی تاریخ کا بڑا جلسہ کرانے کے عزم کا بھر پور اظہار
گذشتہ روز مسلم لیگ ن کا ایک بڑا جر گہ کبل میں منعقد ہوا جس میں تحصیل صدر عبدا لغفور خان ، فیروز شاہ خان ایڈوکیٹ ،عثمان غنی ، افضل شاہ خان ، عصمت علی خان ، مستجاب خان ، نورالہدای ، آفرین خان ، بہا ؤ الدین ایڈوکیٹ، اصغر علی پا چا ، محمد رسول خان اور پار ٹی کے دیگر رہنماؤں نے شر کت کی منعقدہ گرینڈ جرگے میں پار ٹی کے رہنماؤں نے آئندہ الیکشن ،حلقہ بندیوں سمیت دیگر اُمور پر تفصیلی بحث کی اور کہا کہ آنے والے الیکشن کیلئے پارٹی رہنماؤں کو ہر حلقے میں یو سی اور ویلج کے سطح پر تیاریاں کرنا ہو گی اور الیکشن میں ہر طرح کا میا بی کا لو ہا منوانا ہو گا انہوں نے مزید کہا کہ سینٹ الیکشن تبدیلی لانے والوں کا اصل چہرہ قوم کے سامنے آگیا پارٹی کے کارکنوں اور عہدیداروں اور رہنماؤں کو الیکشن کیلئے ابھی سے ہر ممکن تیاریاں کرنا ہو گی ۔
1,272 total views, 2 views today