سوات (سوات نیوز ڈاٹ کام ) کالج کالونی سیدوشریف چھ کروڑ روپے کے خطیرلاگت سے سڑکوں کی تعمیراتی کام جاری ، ایم پی اے فضل حکیم کے فنڈ سے کالونی کے سڑکوں کوکارپٹڈ بنایاجارہاہے ایم پی اے نے جاری کام کامعائینہ کیا، منصوبہ وقت مقررہ پر مکمل کرنے کرنے کی ہدایت کردی ، تفصیلات کے مطابق چیئرمین ڈیڈک ایم پی اے فضل حکیم کی ترقیاتی فنڈ سے کالج کالونی سیدوشریف کے سڑکوں کوجدید تقاضوں کے مطابق بنانے کے عمل پر برق رفتاری کے ساتھ کام جاری ہے۔ اور چھ کروڑ روپے کے خطیر لاگت سے سڑکوں پرجاری کام کا ایم پی اے فضل حکیم نے معائینہ کیا ۔ اورجاری کام پر اطمینان کااظہارکیا اس موقع پر سوات پریس کلب کے چیئرمین شہزاد عالم ، سینئر صحافی غفورخان عادل ، غلام فاروق، یونین آف جرنلسٹس کے صدر فضل رحیم خان کے علاوہ اگر صحافی برادری اورمتعلقہ محکمہ کے حکام بھی موجود تھے ایم پی اے فضل حکیم نے حکام کوہدایت کی کہ وہ ترقیاتی منصوبے میں غیرمعیاری میٹرئیل استعمال کرنے سے گریز کریں۔ انہوں نے کہا کہ ناقص میٹرئیل کی ہرگز اجازت نہیں دی جائیگی ، اورکسی کو سرکاری خزانہ کونقصان پہنچانے کی بھی اجازت نہیں دی جائیگی ، انہوں نے کہا کہ مذکورہ سڑکوں کو معیاری بنایاجارہاہے اور جس طرح کام کی نگرانی کررہاہوں انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ ان سڑکوں کو جدید تقاضوں کے مطابق کارپٹڈ سڑکیں بنائی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ ترقی اورخوشحالی کیلئے ہم پرعزم ہیں اور ترقیاتی کام میں کسی قسم کی غفلت اور لاپرواہی برداشت نہیں کریں گے ۔
1,438 total views, 2 views today