مشیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہاہے کہ معاشی ترقی میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور مالیاتی اورترقی کے مقررہ اہداف حاصل کئے جائیں گے۔
انہوں نے یہ بات برطانیہ کے بین الاقوامی ترقی کے محکمے کے وزیر Matthew Rycroft سے اسلام آباد میں باتیں کرتے ہوئے کہی۔مفتاح اسماعیل نے کہاکہ موجودہ حکومت نے معیشت میں متعدد اصلاحات متعارف کرائی ہیں جن کے نتیجے میں معاشی استحکام حاصل ہوگا۔
انہوں نے کہاکہ حکومت دانشمندانہ مالیاتی نظم ونسق کی پالیسی پرعمل پیرا ہے اوراپنی مدت کے آخری سال کے دوران مالیاتی خسارے کی روک تھام کرے گی۔
مفتاح اسماعیل نے برطانوی حکومت کے ترقیاتی پروگراموں کوسراہا۔
1,365 total views, 2 views today
Comments