سوات ( سوات نیوز ڈاٹ کام )چیئرمین ڈیڈک سوات فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ بیوٹیفیکیشن پراجیکٹ موجودہ صوبائی حکومت کا ملاکنڈ ڈویثرن کے ھیڈکوارٹر کیلئے ایک منفرد منصوبہ ہے جس کے تحت پہلی مرتبہ مینگورہ شہر ،سیدوشریف اور دیگر علاقوں کی خوبصورتی اور ترقی پر ایک ارب روپے خرچ کئے جا رہے ہیں جس کی تکمیل سے مینگورہ شہرکا حلقہ ایک صاف ستھرا اور ماڈل حلقہ بن جائے گا۔وہ گزشتہ روز سیدو شریف روڈپردیوار مہرابان 71567132712971307 7″7129718971897189ئے کے افتتاح کے موقع پرمیڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔فضل حکیم خان نے کہا کہ حقیقی عظیم لوگ وہ ہوتے ہیں جو اپنا آرام اور راحت ضرورت مند انسانوں کے آرام و راحت پر قربان کر دیتے ہیں۔فضل حکیم خان نے 71567132712971307 7″7129718971897189ئے کے اس فیصلے کی زبردست تعریف کی اور یقین دلایا کہ دیوارمہرابان کی سرگرمیوں میں سوات کے منتخب نمائندے ،ضلعی انتظامیہ ،بلدیاتی نمائندے اور سماجی کارکن بھر پور تعاؤن کرینگے۔انہوں نے توقع ظاہر کی کہ دیوار مہرابان کے اس اقدام کے نتیجے میں ضرورت مندافراد کو ضرورت کے مطابق کتابیں مفت اوربہترین سہولت حاصل ہوگی ۔انہوں نے سوات کے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس جیسے ادروں کیساتھ فراخدلانہ تعاون کریں اور خود بھی دکھی انسانیت کیلئے آگے آئیں کیونکہ دنیا اور آخرت کی کامیابی کا یہ بہترین راستہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ دیوار مہرابان کو اور وسیع کیا جائے گا ،رمضان میں خصوصی پیکج،عید پیکج اور دیگر ضروری اشیاء دی جائے گی۔
916 total views, 2 views today