کبل(الطاف خان سے )چور ہے چورہے ڈاکٹر چور ہے کبل علا قہ قلا گے بکرو کے عوام نے شدید نعرہ با زی کر تے ہوئے الزام عائد کیا کہ موجودہ MPA،PK-82اداروں میں مدا خلت کر کے قلا گے عوام کے خلاف استعمال کر رہے ہیں عوامی نمائندہ کو اس طرح حرکات نہیں کر نا چائیے ہم شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہیں اور انصاف کے دعویداروں سے انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں کیاپنی مدد آپ کے تحت سڑک تعمیر کرنے پر عوام کے خلاف محکمہ فارسٹ حکام کے جانب سے متعدد افراد کے خلاف پر چے کا ٹنے پر عوام سراپا احتجاج متعلقہ محکمہ اور صوبائی حکومت کے خلا ف نعرہ با زی ، ظلم کا سلسلہ مزید بند کیا جائے بصورت دیگر ذمہ داری صوبائی حکومت حلقہ کے ممبر صوبائی اسمبلی اور ان کے سا تھیوں پر عائد ہو گی ،تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز علا قہ قلا گے بکروں میں ایک احتجاجی مظاہرہ ہوا جس میں قلا گے عوام نے بڑی تعدا د میں شر کت کی جن میں محمد خان ، سا بق نا ظم شاہ زیب خان، اکبر جان ، اجمیر خان کسان کونسلر ، ظا ہر حسین ، سید ، عظیم جان ، عرفان ، شاہ حسین اور علا قائی افراد کے نمائندے شامل تھے مقررین نے احتجاجی اجتما ع سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ لو گوں نے چندہ کر کے اپنی مدد آپ کے تحت سڑک تعمیر کرنا چاہتے ہیں لیکن محکمہ فارسٹ کے حکام آکر عوام کو تنگ کر رہے ہیں سڑک کا یہ حصہ قلا گے سے دیر تک نکالاجانا ہے مذکورہ سڑک کو تعمیر کی افتتاح کے لئے حلقہ MPAڈاکٹر امجد کو بلا یا جس کے لئے انہوں نے 50ہزار روپے کا اعلان کیا جو عوام کے سا تھ مذاق کیا ہم اس کی شدید مزمت کر تے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ اداروں میں مدا خلت کر کے محکمہ فارسٹ نے علا قے کے متعددا فراد کے خلاف پر چے کا ٹ دئیے جس پر عوام مشتعل ہو چکے ہیں ایک طرف صوبائی حکومت کے حوالے عمران خان دعویٰ کر تے ہیں کہ ادارے خود مختار ہے جبکہ دوسری جا نب اس کے بر عکس عوام کے خلاف مقدمات کئے گئے جس سے علا قہ کے عوام کی تذلیل ہوئی ہے علا قے کے عوام کے سا تھ مزید ظلم اور ذیا دتی بند کی جائے انہوں نے مزید کہا کہ مذکورہ سڑک کی تعمیر کسی کی ذاتی نہیں بلکہ عوام کی آمدورفت آسان بنانے کا مقصدہے جس پر عوام کے خلا ف پر چے کاٹنا سراسر ظلم اور نا انصا فی ہے انہوں نے آئی جی اور دیگر حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ محکمہ فارسٹ کے ذریعے درج پر چے فوری ختم کی جائے اور جھو ٹے وعدے کرنے پر قوم کے نمائندوں کے خلاف مقدمات قائم کر دئیے اس موقع پر مقامی لوگوں نے شدید احتجاج کیا اور صوبائی حکومت کے علا وہ عوامی نمائندوں کے خلاف نعرہ با زی کی۔
1,250 total views, 2 views today