سوات ( سوات نیوز ڈاٹ کام ٹیم )سوات میں آج عوامی نیشنل پارٹی گراسی گراونڈ میں میدان سجائے گا ، دوپہر کو جلسے کا انعقاد کیا گیا ہے ، جس سے عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان اور سابق وزیر اعلیٰ آمیر حیدر خان ہوتی خطاب کریں گے ، جلسے کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہے ، پنڈال بھی سج گیا ، کرسیاں بھی لگائی گئی ، جلسے کے تیاریوں میں ضلعی قائدین اور کارکنان نے بھرپور انداز میں خود حصہ لیا ،جلسے کے لئے ضلعی پولیس کے جانب سے بھی سیکورٹی کے سخت انتظامات کی گئی ہے اور جلسہ گاہ کے اندر اور باہر پولیس کے بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے ۔
1,444 total views, 2 views today