مٹہ( سوات نیوز ڈاٹ کام ) سوات کے معروف سیاسی و سماجی شخصیت سردار وقار شہزاد ایڈوکیٹ ولد شہزاد گو جرنے ازر بائی جان کے قیام کے صد سالہ تقریبات کے سلسلے میں ازر بائی جان کے سفیر جناب علی زادہ کے خصو صی دعوت پر ازر بائی جان کے سفارتخانے میں منعقدہ تقریب میں شر کت کی ،تقریب میں دیگر ممالک کے سفیروں کے ساتھ ساتھ گلوبل افیئرزکے چیف ایڈیٹر چوہدری اختر شہزاد بھی تشریف فر ما تھیں،سردار وقار شہزاد ایڈوکیٹ اور ازر بائی جان کے سفیر علی زادہ نے دونوں ممالک کے باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال کر تے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ازر بائی جان کے عوام کا ایک دوسرے کے ساتھ مظبوط بنیادوں پر تعلقات قائم ہے اور ہمیشہ رہینگے انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے ثقافت میں بھی یکسانیت پائی جاتی ہے،اس لئے مستقبل قریب میں دونوں ممالک ایک دوسرے کے تعلقات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں،تقریب میں ازر بائی جان کے روایتی فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کر کے شر کا کو محظوظ کیا ،جبکہ محفل موسیقی کا اہتمام بھی کیا گیا تھا ،سردار وقار شہزاد نے ازر بائی جان کے صد سالہ تقریب میں دعوت دینے پر سفیر علی زادہ ودیگر کا شکریہ ادا کر تے ہوئے کہا کہ اس قسم کے سر گر میوں میں شر کت سے دونوں ممالک کے تعلقات مذید مستحکم ہونگے ،اور انشاء اللہ ائیندہ کیلئے بھی اس قسم کے تقریبات میں اپنے حاضری دیتے رہینگے۔۔
1,612 total views, 2 views today