سوات( سوات نیوز ڈاٹ کام )پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء میانگل شہریار امیر زیب نے کہا ہے کہ ریاستی دور میں تعمیر ہونیوالے سڑکیں اب مزید استعمال کی قابل نہ رہی،سوات جیسے علاقے میں سڑکوں کی تعمیر سے قومی خزانے کو فائد ہ پہنچ سکتا ہے مگر بدقسمتی سے ممبران اسمبلی و دیگر ذمہ داروں نے اس پر مکمل خاموشی اختیار کررکھی ہے الیکشن کے وقت گھر گھر کا دروازہ کٹھکٹانے والے سیاسی مداری الیکشن جیتنے کے بعد ذاتی مفادات کے حصول کو ترجیح دیتے ہیں،عوام ان سیاسی مداریوں کے دھوکے میں مزید نہ ائے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سیدوشریف میں مختلف وفود سے ملاقات کے دوران کیا انہوں نے مزید کہا کہ سوات کی مسائل حل کرنے میں منتخب نمائندے ناکام ہوچکے ہیں منتخب ممبران اپنے ناکامی و بے بسی کا رونا رورہے ہیں جن کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے سوات کے عوام اب مزیدبند انکھوں پر فیصلے نہیں کرینگے
996 total views, 2 views today