پشاور ( سوات نیوز ڈاٹ کام ) اسلامیہ کالج میں امنقلاب کے پراجیکٹ کے تیمور رحمان نے کہا ہے کہ امنقلاب سیاسی شمولیت پر مشتمل ایک ایسی مہم ہے۔جو قیام امن اور شدت پسندی کی روک تھام کے لئے معاشرے کے تمام طبقات کو اکٹھا لے کر چلتی ہے۔ نوجوان نسل میں قوتِ برداشت ،امن و آگاہی اور میانہ روی کو فروغ دیا جا سکے۔تاکہ آنے والی نسل کو ایک بہتر پاکستان دے سکیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اسلامیہ کالج کے روس کیپل ہال میں شریعہ اینڈ لاء ڈیپارٹمنٹ اور شعور فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام ایک روزہ تربیتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔اور ام کے قیام اور شدّت پسندی کی روک تھام پر مفصل روشنی ڈالی۔جبکہ عفیفہ جاوید،سدرہ امین،علی گوہر درانی اور بشریٰ رحیم نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔اس پراجیکٹ کا بنیادی مقصد پاکستان بھر میں نوجوان نسل خاص طور پر یونیورسٹیوں اور مدارس میں زیرتعلیم طلبا ء و طلبات ، فلاحی ادارے ،سماجی کارکنان، سیاستدان ،فنکار اور معتبر شخصیات اس ملک گیر تحریک میں شامل ہیں۔پروگرام کے آخر میں شعور فاؤنڈیشن کی طرف سے تیمور رحمٰن نے مقررین اور اسلامیہ کالج کے ارگنائزرز میں شیلڈز تقسیم کیے ۔
994 total views, 2 views today