مٹہ ، ٹہ پولیس نے ڈی ایس پی سرکل ظفر خان کے خصوصی ہدایات پر ایس ایچ او امجد خان کے قیادت میں متعدد کامیاب کاروائیاں کرتے ہوئے منشیات اسلحہ اور اشتہاری مجرمان گرفتار کر لئے۔مٹہ پولیس تھانہ کے طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق پہلے کاروائی میں پولیس نے لعل زادہ سکنہ خریڑی،کے قبضے سے 500گرام چرس اور ایک عدد پستول اور چھ عدد کارتوس بھی پر آمد کی۔جبکہ دیگر کاروائیوں میں پولیس نے اشتہاری مجرمان میاں رحیم شاہ سکنہ بوڈیگرام اور ظفر علی سکنہ اشاڑے کو بھی گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دئے۔
844 total views, 2 views today
Comments