خیبرپختونخوا کے وزیراعلی پرویز خٹک نے کہا ہے کہ صوبے کے تمام سرکاری محکموں میں اصلاحات متعارف کرائی گئی ہیں۔
ضلع نوشہرہ میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے مختلف شعبوں میں بنیادی ڈھانچے کی بحالی کیلئے اربوں روپے خرچ کئے ہیں۔
پرویز خٹک نے کہاکہ حکومت عوام کی سہولت کیلئے صحت، تعلیم اور پولیس کے شعبوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔
وزیراعلی نے کہا کہ حکومت صوبے کے پس ماندہ علاقوں کو ترقی یافتہ علاقوں کے برابرلانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے۔
1,152 total views, 2 views today
Comments