کبل(الطاف خان سے ) معروف ماہر تعلیم اور حراء ایجوکیشن کے ڈائریکٹر فضل عزیز خان نے ٹیپو ماڈل سکول اینڈ کالج گرلز بلڈنگ کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم ہی ملک وقوم کی ترقی کا ذینہ ہے جن قوموں نے تعلیم حاصل کی ان قوموں نے ترقی کے منازل طے کرکے آگے بڑھتے ہوئے دنیا پر راج قائم کیا انہوں نے مزید کہا کہ علاقائی سطح پر بہتر تعلیم و تربیت فراہم کرنے میں ٹیپو ماڈل سکول اینڈ کالج کا کردار نمایاں ہے ان کی خدمات سے ہرگز انکار نہیں کیا جاسکتا منعقدہ افتتاحی تقریب میں مختلف سیاسی و سماجی شخصیات اور ماہرین تعلیم کے علاوہ ٹیپو ماڈل سکول اینڈ کالج کے سٹاف اور طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی جن میں معین الدین بابا جی ،تحصیل ناظم حاجی رحمت علی،حاجی فضل مولا خان،ابراہیم دیولئی،اسسٹنٹ ڈائریکٹر انٹی کرپشن صفدر بنگش،حاجی فضل منان خان،پرنسپل صفدر علی عزیز ،یوسف خان،حنیفہ ،ایم این اے مراد سعید کے والد سعید خان اور دیگر نے شرکت کی اس موقع پر مہمان خصوسی ماہر تعلیم فضل عزیز خان کے ساتھ تحصیل ناظم کبل حاجی رحمت علی،معین الدین بابا جی،ابراہیم دیولئی،حاجی فضل مولا خان نے فیتہ کاٹ کر گرلز بلڈنگ کا باقاعدہ افتتاح کیا تقریب سے پی ایس ایم اے ضلع سوات کے صدر ،پرنسپل ٹیپو مادل سکول اینڈ کالج صفدر علی عزیز اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے تعلیم کے اہمیت پر تفصیلی بحث کی اور کہا کہ ٹیپو ماڈل سکول اینڈ کالج تعلیم کے میدان میں نمایاں اور منفرد حثیت رکھتا ہے جس سے انکار کسی بھی صورت نہیں کیا جاسکتا تقریب سے چیف گیسٹ فضل عزیز خان نے کہا کہ اساتذہ کرام تعلیم کے میدان میں اہم رول ادا کرتے ہیں یہی وجہ سے کہ ان کی انتھک اور بھر پور محنت کے باعث تعلیمی اداروں سے طلباء فارغ ہوکر ملک و قوم کی ترقی کے لئے نمایاں خدمات انجام دیتے ہیں جس میں ٹیپو ماڈل سکول اینڈ کالج کا کردار قابل ستائش ہے اس موقع پر بچوں نے حمد و نعت،ملی نغمے،اور خوبصورت ٹیبلو پیش کرکے پروگرام کو چار چاند لگا دئے اورحاضرین سے خوب داد وصول کی اس دوران کالج کے جانب سے طلباء اور دیگر کارکردگی اور بلڈنگ کے تعمیر میں نمایاں کام کرنے والوں پر خصوصی شیلڈز تقسیم کئے گئے۔
1,588 total views, 2 views today