رپورٹ :وقار احمد سواتی
اقوام متحدہ کے کوارڈینیٹر نیل بون ایک تجربہ کاراور عاجزانہ پیشہ وارانہ صلاحیت کا مالک ہے ،انہوں نے اقوام متحدہ کے لئے دنیا بھر میں مختلف ممالک میں خدمات سرانجام دئے ہیں اور وہ اب پاکستان میں اقوام متحدہ کے ذیلی ادارہ یو نائیٹیڈ نیشن ڈویلپمنڈ فنڈ (یو این ڈی پی) کے ریذیڈنٹ کوارڈینیٹر کے حیثیت سے کام کررہے ہیں ، انہوں نے اپنے دورہ خیبر پختونخوا اور فاٹا کے موقع پر میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں پاکستان صفت اور پیارے وطن کے لوگوں کے مہمان نوازی اور احترام کو سراہا جو انہوں نے اپنے دورے کے دوران پورے پاکستان میں دیکھ لیا ہے ۔
انہوں نے پاکستانی ثقافت کے حوالے سے کہاکہ میں نے پاکستان میں ایک مضبوط اور اچھا ثقافت کو دیکھا ہے ۔بحالی کے کاموں پر ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا اور فاٹا میں مقامی باشندوں کے ساتھ بحالی کے کاموں میں مصروف عمل ہیں ،اقوام متحدہ ان لوگوں کو بنیادی خوراک کے اشیاء ، صحت اور پناہ گا جیسے بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لئے کوششیں کررہی ہے تاکہ وہ لوگ بھی معاشی اور سماجی ماحوال کا حصہ بن سکیں ۔
فاٹا جہاں پر بڑی تعداد میں آئی ڈی پیز لوگ موجود ہے ان کے لئے حال ہی میں اقوام متحدہ کے پاکستان انسانی حقوق پول فنڈ کے تحت ملک کے شمالی علاقوں میں متعدد اسکولوں ،اور صحت کے مراکز کو دوبارہ تعمیر کیا جارہا ہے ۔
بہت سے دوسرے مسائل کے باوجود پاکستان افغان پناہ گزینوں اور بے گھر افراد کے میزبانی کررہے ہیں ۔نیل بون نے اس بات کا اقرار کردیا کہ کہ پاکستان دنیا میں سب سے زیادہ پناہ گزین آبادی کے زیادہ سے زیادہ میزبانی کررہا ہے اور پاکستان نے ان آئی ڈی پیز کو سہولت دینے کی بھرپور کوششیں کی ہے ۔جبکہ اس کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ نے افغان پناہ گزینوں کے باہمی وطن واپسی کے لئے بھی سہولت فراہم کی ہے ۔یہ بھی واضح رہے ہیں کہ پاکستان گزشتہ کئی سالوں سے افغانستان مہاجرین کو بحالی کے لئے مدد فراہم کررہے ہیں اور اب ان کی وطن واپسی میں بھرپور کردار ادا کررہا ہے ۔
انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ اقوام متحدہ خیبر پختونخو احکومت کی تعلیمی اور صحت کے اصلاحات کی حمایت اور فروغ دینے کی حمایت کررہی ہے ،اس کے علاوہ صوبائی حکومت کے ساتھ تعاون میں ماحولیاتی مسائل کے حل کے لئے مسلسل وکالت کا استعمال کیا جاتا ہے ،قانون کے اداروں کی حکمرانی کو مضبوط بنانے میں حکومت کے حمایت بھی ہے ،اقوام متحدہ علاقے میں امن ،خوشحالی اورمزید ترقی لانے کے لئے مقامی باشندوں کے لئے مساوات اورتعلیم کے مواقع لانے کے لئے کوششیں کررہی ہے ۔
اس کے علاوہ انہوں نے گزشتہ دو سالوں میں فاٹا میں تیزی کے ساتھ بہتری کو خراج تحسین پیش کیا اور انہوں نے میران شاہ کے ایک اسکول کے بارے میں کہا کہ لڑکیوں کے اسکولوں میں زیادہ حاضری پر حوصلہ افزائی ہوئی انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ پاکستان میں بہتر تعلیم اور صحت کے سہولیات کے پہنچانے کے لئے کوشاں ہے ۔
بون نے حال ہی میں پاکستانی نوجوان کے ٹیکنالوجی کے مقابلے کے جیت پر پاکستان کے نوجوانوں کو ان کے صلاحیت اور ترقی پسندانہ رویے پر خوشی کا اظہار کردیا ۔اپنے پیغام میں نیل بون نے کہا کہ میں پاکستان کے بہتر مستبل کے لئے پرامید ہوں ۔
اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونائیٹڈ نیشن ڈولپمینٹ فنڈ (یو این ڈی پی ) فاٹا کے ساتھ ساتھ صوبہ خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع جن میں دہشتگردی اور سیلاب سے متاثرہ ضلع سوات میں بھی بہت زیادہ فلاحی،ترقیاتی کام کئے ہیں جن میں تعلیم اور صحت بھی شامل ہے ،جن سے علاقے کے لوگوں کو بہت زیادہ مدد ملی ہے ،ضلع سوات میں یو این ڈی پی کے مختلف پراجیکٹس اور اسکیموں سے علاقے کے عوام کے فلاح وبہبود کے لئے بے تحاشہ منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچائے ہیں اس طرح خیبر پختونخوا کے دیگر اضلاع میں بھی یو این ڈی پی نے مختلف پراجیکٹس کے تحت تعمیراتی اور ترقیاتی کام کئے ہیں جبکہ یو این ڈی پی صوبہ خیبر پختونخوا کے صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر عوام کے فلاح وبہود کے لئے بے پناہ منصوبے مکمل کر لی ہے ۔اس طرح زلزلے سے متاثرہ عوام کے مدد اور ان کے دوبارہ بحالی کی کاموں میں یو این ڈی پی نے بھر پور کردار ادا کیا ہے اور مشکل کے وقت میں زلزلے سے متاثرہ عوام کے بحالی کے لئے مختلف ترقیاتی اور تعمیراتی پراجیکٹس کے ذریعے کام کئے ہیں ۔
یو این ڈی پی کے ترقیاتی اور تعمیراتی کاموں کے حوالے سے میڈیا کے نمائندوں کو صوبہ خیبر پختونخوا کے عوام نے کہا کہ صوبے میں یو این ڈی پی کے جگہ جگہ پر تعمیراتی اور ترقیاتی کام مکمل کرلی ہے جن میں تعلیم ، صحت اور دیگر شعبے شامل ہے عوام نے بھی خوشی کا اطہار کردیا ہے اور یو این ڈی پی کے اعلیٰ حکام کے کارکردگی کو سراہا جبکہ انہوں نے علاقے میں تعلیم ،صحت سمیت مختلف شعبوں میں مزید تعاون کے یقین دہانی کراد ی ہے ۔
1,554 total views, 2 views today