اسلامیہ کالجیٹ نے بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیرِ اہتمام انٹر سکولز ٹورنامنٹ میں سات گیمز میں پہلی جبکہ ایک گیم میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔اور آل ٹرافی بھی اپنے نام کر لی۔ اسلامیہ کالجیٹ نے فٹبال ،والی بال، باسکٹ بال،ہاکی ، ٹیبل ٹینش، اتھلیٹکس میں پہلی جبکہ رسہ کشی میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔اسلامیہ کالجیٹ سکول کے اتھلیٹ بحراللہ کلاس ہشتم نے بہترین اتھلیٹ کا اعزاز اپنے نام کیا۔اسلامیہ کالجیٹ کے پرنسپل محمد طاہر نے بہترین مقابلوں کے انعقاد پر ڈائیر یکٹر سپورٹس پشاور بورڈ منظر خان کو مبارکباد دی اور اپنے سکول کے فیزیکل ایجوکیشن انسٹرکٹرز محمد زیب خان ،ثناء اللہ،نیاز علی،سبحان علی اور حمید الرحمان کی کارکردگی کو سراہا اور بہترین کارکردگی پر انکو خراجِ تحسین پیش کیااور اُمید ظاہر کی کہ وہ آئندہ کے لئے بھی اس جزبے کیساتھ ہم نصابی سرگرمیوں میں طلباء کی رہنمائی کر یں گے اور اسلامیہ کالجیٹ کے طلباء اپنے ملک اور ادارے کا نام روشن کرتے رہیں گے۔
1,988 total views, 2 views today
Comments