سوات(سوات نیوزڈاٹ کام) ہسپتال کی تعمیر میں تاخیر ، ایم پی اے فضل حکیم کی شدید اظہار برہمی ، متعلقہ حکام کو جھاڑ پلا دی ، کام کی سست روی پر چیئرمین ڈیڈک ذمہ داروں پر برس پڑے ، تاخیری حربے استعمال کرنے والوں کی کلاس لے لی کام جلد مکمل کرنے کی سختی سے ہدایت ، ہسپتال کیلئے مزید 70 لاکھ روپے جاری کر دئیے گئے ہسپتال کیلئے 22 کروڑ روپے کے ائرکنڈیشنڈ پلانٹ کراچی پہنچ گئے ہیں ہسپتال میں لفٹ سسٹم کاکام بھی مکمل ہو گیا تفصیلات کے مطابق چیئرمین ڈیڈک ایم پی اے فضل حکیم نے سیدو شریف میں زیر تعمیر 500 بستروں ہسپتال میں ایک اعلیٰ اجلاس میں متعلقہ حکام پر برس پڑے اجلاس میں تمام متعلقہ حکام اور ٹھیکیداروں نے شرکت کی ایم پی اے فضل حکیم نے جاری کام میں تاخیر پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے حکام کو جھاڑ پلا دی اور ان پر برس پڑے انہوں نے کام میں تاخیر پر متعلقہ حکام کا کلاس لیتے ہوئے واضح کیا کہ یہ ایک عوامی فلاحی منصوبہ ہے اور اس منصوبے میں تاخیر برداشت نہیں کرینگے انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کی تکمیل میں تاخیر حربے استعمال کرنے والوں کو ضلع بدر کیا جائے گا ایسے لوگوں کیلئے سوات میں کوئی جگہ نہیں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت میں اس طرح کی ڈرامہ بازی نہیں چلے گی تحریک انصاف نے یہ یقینی بنا دیا ہے کہ عوام کا پیسہ عوام پر خرچ کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ 22 کروڑ روپے کے ائرکنڈیشنڈ پلانٹ کراچی پہنچا دی گئی ہے جو آئندہ 10 دنوں میں سوات پہنچ جائے گی انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں لفٹ سسٹم کاکام بھی مکمل ہو چکا ہے جبکہ کیبل کے کام بھی آخری مراحل میں ہے انہوں نے کہا کہ ہسپتال کے کام میں مزید تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی اور ایسا کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی ۔
1,634 total views, 2 views today