سوات (سوات نیوزڈاٹ کام) سوات فیڈریشن آف دی ڈیف کے صدر یوسف علی شاہ اور جنرل سیکرٹری محمد حسین نے کہا ہے کہ سماعت اور گویائی سے محروم افراد کو بہت مشکلات کا سامنا ہے ،بہت سے ڈیف خواتین اور لڑکیوں کو بھی بے روزگاری کا سامنا ہے جوکہ ان کی بقاء کا مسئلہ ہے ، ان ڈیف خواتین اور لڑکیوں کو زندگی کے مختلف شعبوں میں مدد فراہم کرنے کی اشد ضرورت ہے ، انہوں کہا کہ گذشتہ 70سال سے حکومت کی جانب سے ڈیف افراد کیلئے ادویات ، بجلی اور دیگر اخراجات میں کسی قسم کی رعایت نہیں دی جارہی ، انہوں نے کہا کہ ہم اپنی مسائل کے حوالے بار بار اعلیٰ حکام تک رسائی کی کوشش کی لیکن ہماری کوئی شنوائی نہیں کی گئی ، انہوں نے کہا کہ ہم نے ماضی میں بھی کئی دفعہ سوشل ویلفیئر والوں کو اپنے مسائل سے اگاہ کرنے کی کوشش کی ہے لیکن سوشل ویلفیئر والے ہمیشہ ہمارے مسائل سننے کو تیار نہیں ہیں ، آخر ہم بھی اس معاشرے کے افراد ہے ہمارے ساتھ یہ امتیازی سلوک کیو جاری ہے ، انہوں نے کہا ہم اپنے ایم این ایز اور ایم پی ایز سے بھی شکوہ کرتے ہیں کہ ہم نے اپ لوگوں کو سپورٹ کیا لیکن بدقسمتی سے اقتدار میں آکر اپ لوگوں ڈیف افراد کو بھولا دیا اور ان کو کوئی روزگار فراہم نہیں کیا ،انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت سماعت اور گویائی سے محروم ( ڈیف افراد) کو روزگار اور زندگی کی دیگر مشکلات کے سلسلے میں کوئی مدد فراہم نہیں کررہی ہے ، انہوں نے صوبائی حکومت اور اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ ہمارے مسائل پر غور کرکے ہمارے دیرنہ مشکلات کا ازالہ کریں اگر ہمارے مطالبات حل نہ ہوئے توہم سڑکوں پر نکل کر احتجاجی تحریک شروع کریں گے ۔
2,072 total views, 2 views today