سوات(سوات نیوزڈاٹ کام) ناظم تحصیل بابوزئ اکرام خان نے کہا ہے کہ مینگورہ شہر کو ماڈل بنانے کے عزم کا تہیہ کیا ہوا ہے اس حوالے سے اپنے وسائل کے اندر رہتے ہوئے ہر ممکن اقدامات کرینگے میونسل سروسز پر عوام کا حق ہے اور عوام کے بہترین مفاد میں اسے استعمال کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مینگورہ شہر سے سبزی منڈی اوڈیگرام جبکہ بس اسٹینڈ بائی پاس پر منتقل ہونے سے سٹی پر ٹریفک کا بوجھ اور رش میں کافی کمی آئے گی کیونکہ ان کیوجہ سے شہر میں رش بہت زیادہ تھا اور آمدورفت میں خلل پڑ رہا تھا انہوں نے کہا کہ بحیثیت تحصیل ناظم تمام مکتب فکر کے عوام کا خیال رکھنا ہماری ذمہ داری ہے اور اس ذمہ داری کو احسن طریقے سے پورا کرنے کی ہر ممکن کوشش کرینگے انہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھ مینگورہ شہر کے عوام کا احساس ہے اور ٹریفک کے بوجھ سے انہیں جو تکلیف لاحق ہے جلد ہی وہ اس مسئلے سے چھٹکارا پا لینگے عوام ٹریفک پولیس کے ساتھ تعاون کریں کیونکہ وہ شہر میں ٹریفک کی روانی کیلئے اقدامات اُٹھاتی رہتی ہے انہوں نے کہا کہ جہاں ٹیوب ویل ہوتے ہیں ان کو جلد از جلد ٹھیک کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جاتی ہے اس حوالے سے ٹی ایم اے بہت زیادہ فعال ہے انہوں نے کہا کہ شہر کی صفائی ستھرائی پر بھی توجہ دی جا رہی ہے مینگورہ شہر کو خوب صورت بنانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور اس مشن کو مل جل کر کامیاب کرینگے ۔
1,524 total views, 2 views today