سوات ( اویس احمد سے ) ملک بھر کی طرح ضلع سوات میں بھی یوم پاکستان شایان شان طریقے سے منایا جارہا ہے ، مرکزی تقریب پاک آرمی کے جانب سیدوشریف ائیر پورٹ میں منعقد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی کمشنر مالاکنڈ ڈویژ ن ظہیر الاسلام شاہ تھے ۔تقریب میں آرمی پبلک اسکول سمیت سرکاری اور نجی اسکولوں کے طلباء وطالبات نے مختلف خاکے ،ٹیبلوز ،ملی نغمے اور تقاریر پیش کئے ،پر جوش تقریب میں چاروں صوبوں کے ثفافتی سٹالز بھی لگائے گئے جبکہ اس موقع پر پاک آرمی کے آفیسران اور جوان ، سول انتظامیہ کے لوگ سمیت عمائدین علاقہ اور عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی،تقریب کے آخر میں کمشنر مالاکنڈ ڈویژن اور پاک آرمی کے افسران نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء وطالبات میں انعامات بھی تقسیم کئے ۔ جبکہ لگائے گئے مختلف اسٹالز کا معائینہ بھی کیا گیا ۔
1,504 total views, 2 views today