مٹہ (رحیم خان) پروفیسرڈاکٹر محمد اسرار اتل ابدالی ایجوکیشن فاونڈیشن ضلع سوات کے صدر اختر علی خان اور پرنسپل بخت منیر خان نے کہا ہے کہ اس وقت ملک وقوم کی ترقی کیلئے سب سے اہم چیز اور کام تعلیم میں کامیابی حاصل کرنا ہے کیونکہ تعلیم میں کامیابی حاصل نہ کرنے کی بغیر ملک وقوم کی ترقی اور کامیابی ممکن نہیں یوم پاکستان کی موقع پر ہمیں یہ عہد کرنا چایئے کہ ہم ملک کی حفا ظت اور ایک تعلیم یافتہ ملک بنانے کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ان خیالات کااظہار انہوں نے گذشتہ روز ابدالی سکول اینڈ کالج باماخیلہ مٹہ میں یوم پاکستان اور کالج کے 25سال مکمل ہونے کی موقع پر سلور جوبلی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے ساجد خان عزیز الحق اور دیگر نے بھی خطاب کی جبکہ تقریب میں بڑی تعداد میں ماہر تعلیم منتخب نمائندوں کالج سٹاف والدین اور عام لوگوں نے شرکت کی اس سے پہلے سکول اینڈ کالج کے پرنسپل بخت منیر اور دیگرنے سکول اینڈکالج کے25 سال مکمل ہونے کی موقع پر باقاعدہ یادگار کی افتتاح بھی کی مقررین نے کہا کہ ہم سب کو اپنے بچوں پر تعلیم حاصل کرکے دنیا کو یہ ثابت کرنا ہوگی کہ ضلع سوات اور ملک کے لوگ ایک تعلیم یا فتہ اور پرامن لوگ ہے اور ہمیں یہ کوشش کرنا ہوگی کہ ہم ضلع سوات کی بارے دنیا کی سوچ بدل دیں انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک اور قوم کی ترقی کیلئے تعلیم میں کامیابی ضروری ہے کیونکہ تعلیم کی بغیر ملک وقوم کی ترقی ممکن نہیں انہوں نے کہا کہ ہمیں یوم پاکستان کی موقع پر یہ عہد کرنا چایئے کہ ہم ملک کو ایک تعلیم یافتہ ملک بنانے اور قیام امن سمیت ضلع سوات کو حقیقی ضلع سوات بنانے کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے تقریب میں کالج کے طلباء نے شاندار کارکردگی کامظاہرہ کرکے شرکاء سے خوب داد حاصل کی تقریب میں سکول اینڈ کالج کے طلباء میں شاندار تعلیمی کامیابیوں پر بھی شیلڈ اور انعامات دی گئی تقریب میں زند گی کی مختلف شعبوں اور خاص کر تعلیم میں بہترین خدمات سرانجام دینے پر سول ایوارڈ ز بھی دی گئی
1,294 total views, 2 views today