بریکوٹ( ریاض احمدسے)عوامی شکایات پر بریکوٹ انتظامیہ نے ایکشن لیتے ہوئے ہر قسم گاڑیوں سے پریشر ہارن اتارنے کا مہم شروع کردیا ۔ پہلے روز متعد د گاڑیوں سے پریشر ہارن اتارلئے گئے ۔جس پر علاقے کے عوام نے انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ پریشر ہارن مہم کو کامیاب بنانے میں ہر ممکن تعاون کریں گے کیونکہ پریشر ہارنوں نے لوگوں کو ذہنی مریض بنا دیا ہے ۔ گاڑیوں میں پریشر ہارن کا استعمال غیر قانونی اور غیر اخلاقی ہے کسی بھی صورت میں گاڑیوں میں پریشر ہارن کا استعمال کسی بھی صورت میں نہیں ہوگا جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ کے گاڑیوں میں تنزائن و ارائش کے لئے استعما ل ہونے والے لوہے کے جنگلوں ،ستاروں اور دیگر لگائے گئے مختلف اقسام کی بناوٹی چیزوں کو ہٹانے کے لئے ٹرانسپورٹروں کو رضاکارانہ طور پر تین دن کے اندر اندر ختم کرنے کا نوٹس جاری کردیا۔تین دن بعد مذکورہ گاڑیوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی ۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ شکیل احمد جان نے عوامی شکایات پر بریکوٹ میں پریشر ہارن کے خلاف مہم کا آغاذ کرتے ہوئے لیویز کے بھاری نفری کے ہمراہ درجنوں گاڑیوں سے پریشر ہارن اتار ے ۔اس موقع پراے اے سی محسن حبیب ،ریڈر اصغر خان ،سیٹزن پورٹل کے فوکل پرسن محمد فہیم خان ،محمد علیم،اختر حسین و دیگر بھی موجود تھے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شکیل احمد جان نے کہاکہ پریشر ہارن کے خلاف انتظامیہ کو بہت سی شکایات موصول ہو رہی ہیں اور اب اس نے گمبھیر صورت حال اختیار کرلی ہے کیونکہ پریشر ہارن کا استعمال مکمل طور پر غیر قانونی ہے کیونکہ اس کے استعمال سے لوگوں میں بے چینی پیدا ہوتی ہے جبکہ ذہنی امراض کے موجب بھی ہے ۔انہوں نے کہاکہ تمام ٹرانسپورٹر حضرات فوری طور پر اپنے گاڑیوں سے پریشر ہارن اور خاص کر سوزوکی و دیگر پبلک گاڑیوں سے بناوٹی چیزیں جو کہ لوہے سے بنے ہوئے ہیں فوری طور پر ہٹا دیں کیونکہ ان بناوٹی چیزوں سے کئی لوگوں کے زخمی ہونے اور کپڑے پھاڑنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ۔مزید براں انہوں نے کہاکہ انتظامیہ اس مہم کو اس وقت تک جاری رکھے گی جب تک مکمل طور پر پریشر ہارن اور بناوٹی چیزوں سے گاڑیاں صاف نہ ہوئے ہوں ۔
1,604 total views, 2 views today