کبل(الطاف خان سے) ہنستا مسکراتا سوات کے تحت آرمی کیمپ توتانوبانڈئی کے زیر اہتمام رنگین سوات اور کھیل ہماری شان کے مقابلے آج سے شروع ہونگے تحصیل کبل کے یونین کونسل توتانوبانڈئی،قلاگے،کالاکلے،دیولئی،شاہ ڈھیرئی اور ٹال کے تمام ویلج کونسلوں میں مقابلے منعقد ہونگے جس میں ابتدائی طور پر والی بال اور رنگین سوات کے مقابلے 30مارچ تک جاری رہینگے جبکہ یوسیز کے سطح پر مقابلے اپریل میں کرائے جائیں گے رنگین سوات کے مقابلوں کا مقصد علاقے کو خوبصورت اور دلکش بنانے سمیت لوگوں میں صفائی ستھرائی بارے شعور اجاگر کرنا ہے جبکہ کھیل ہماری شان کا مقصد نوجوانوں کو منفی سرگرمیوں سے روک کر کھیلوں کی طرف راغب کرتے ہوئے صحت مند اور پر امن معاشرے کی تشکیل ہے اسکے ساتھ ساتھ علاقے کے نوجوانوں میں موجود ٹیلنٹ کو سامنے لاکر آگے بڑھنے کی صلاحیت اور خود اعتمادی پیدا کرنا ہے ۔
1,424 total views, 2 views today