سوات،سوات کے تحصیل خوازہ خیہ کے علاقہ شین کڈ میں تین پٹواری رشتہ داروں نے لوگوں کا جینا حرام کردیا ہے ، علاقے کے لوگوں کی زمینیں یا تو اپنے نام کردیتے ہیں یا جو زیادہ رق دے تو اس کے نام کردیتے ہیںکرپشن انتہا کو پہنچ چکا ہے ، ہمارا 109 کنال زمین کسی اور نام کردی ،شین کڈ کے رہائشی کرم ، سلطان زمین ، سیدعلی ، حضرت سید اور محمد پرویش نے سوات پریس کلب میں
پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ پی ٹی آئی کے صوبائی حکومت نے کرپشن ختم کرنے کا وعدہ کیاتھا لیکن آج ہمارے علاقے شین کڈ میں پٹواریوں نے کرپشن کا بازار گرم کررکھا ہے ، انہوں الزام لگا یا کہ وہاں پر تعینات تین پٹواریوں میں سہیل ، سید احمد جان اور گرداور فتح خان جو اپس میں رشتہ دار ہے اوران کا تعلق اسی حلقے سے ہیں ، انہوں نے ہمارا 109 کنال زمین کسی اور کی نام کردی ہے ، حالانکہ عدالت نے ہمارے حق میں فیصلہ دیا تھا انہوں کہا کہ ہم بادشاہ صاحب کے وقت سے یہ زمینیں ہمارے پاس ہیں لیکن آج یہ لوگوں سے پیسے لیکر زمینوں کو ایک دوسروں کے نام منتقل کررہے ہیں اور اسکے عوض بھاری رقوم حصول کررہے ہیں ، انہوں نے مطالبہ کیا کہ ان تینوں پٹواریوں کو یہاں سے کسی دوسری جگہ تبدیل کیاجائے اور ہمارے زمینوں کوہمیں واپس کردی جائے بصور رت دیگر ہم بھر پور احتجاج پر مجبور ہو جائیں گے
422 total views, 1 views today