کبل(سوات نیوزڈاٹ کام) تحصیل کبل ہنستا مسکراتا سوات کے تحت کھیل ہماری شان مقابلے بھر پور انداز میں جاری،ویلج کونسل شاہ ڈھیرئی ٹو نے ویلج کونسل شاہ ڈھیرئی ون کو والی بال فائنل میں زبردست مقابلے کے بعد شکست دے کر فاتح قرار پائے اس موقع پر کتیاڑ خان بابا سٹیڈیم میں پروقار تقریب تقسیم انعامات منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی اے این پی کے مرکزی جائنٹ سکریٹری خان نواب تھے جبکہ سابق ایم پی اے وقار خان،ابراہیم دیولئی،افتخار احمد خان،ریاض خان،طارق خان،خان گل،حیدر علی،نسیم واجد،جھان ذادہ،شوکت خان،شیر بہادر،اسد خان،معرا ج خان،انور اور دیگر نے بھر پور شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ کھیل کھود صحت مند معاشرے کے دلیل ہوتے ہیں کھیل کھود نوجوان نسل کو منفی سرگرمیوں سے روکنے میں مدد گار ثابت ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ علاقے کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں لیکن سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے آگے بڑھنے کا موقع نہیں ملتا اس لئے حکومت کو یہاں کے ٹیلنٹ پر توجہ کی ضرورت ہے انہوں نے پاک فوج کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے عوام کے تفریح اور کھلاڑیوں کو بہتر ماحول میں کھیلنے کا موقع فراہم کیا انہوں نے پاک فوج کے کردار کو سراہتے ہوئے ہر موڑ پر ساتھ دینے کے عزم کا اعادہ کیا اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی اسی طرح کے پروگرامز منعقد کئے جائیں گے۔
1,592 total views, 2 views today