خوازہ خیلہ ( تحصیل رپو رٹر ) آل کرش پلا نٹ ایسوسی ایشن ملاکنڈ ڈویژن نے صوبا ئی حکومت اور سوات کے مقامی انتظا میہ کیخلاف احتجا جی تحریک شروع کر نے کی دھمکی دیدی ٗ پورے ملا کنڈ ڈویژن سمیت سوات میں کر ش پلا نٹوں پر بلا جواز پا بندی سے ہز اروں مزدور بے روزگار جبکہ کر ش پلا نٹ مالکان درکے در ٹھو کر ے کھا نے پر مجبور ٗ عدالتی فیصلے کے باوجود کرش پلا نٹ مالکان اور مزدوروں کو تنگ کر نا ایک گہری سازش ہے جس میں سوات کے مقامی ایم پی ایز شامل ہیں ٗ خوازہ خیلہ سمیت پو رے سوات میں مذید کر ش پلا نٹوں کی بندش قبول نہیں ٗ کر ش پلا نٹ مالکان عدالتی حکم کے مطابق کر ش پلا نٹوں کو کھول دیں دوبارہ بند کر نے والوں کیخلاف قا نو نی کا روائی کر ینگے ان خیالا ت کا اظہا ر آل کر ش پلا نٹ ایسوسی ایشن ملا کنڈ ڈویژن کے چیئر مین رحمت علی خان اور صدر فیا ض خان نے خوازہ خیلہ میں کر ش پلا نٹ مالکان کے ایک مشترکہ اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ حال ہی میں عدالتی حکم کے باوجود پو رے سوات سمیت خوازہ خیلہ میں ضلعی انتظا میہ کر ش پلا نٹوں کو کھولنے کے اجازت نہیں دی جو ظلم کی انتہا ہے ایک طرف ملک میں بے روزگا ری عام ہے جبکہ دوسری طرف صوبا ئی حکومت لو گوں کو روزگار دینے کے بجا ئے بے روزگار کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ مو جو دہ وقت میں ملا کنڈ ڈویژن میں کل 745کرش پلا نٹس کام کر رہے ہیں جس میں ہزاروں لو گ برسرروزگار ہیں مگر افسوس کے صوبا ئی حکومت کی مداخلت کیو جہ سے یہ کر ش پلا نٹس کئی ماہ سے بند پڑے ہیں جس سے ہزاروں مزدور بے روزگار ہو کر فاقوں پر مجبور ہین انہوں نے کہا کہ خوازہ خیلہ میں مقامی انتظا میہ کر ش پلا نٹس مالکان سے جو زیا دتی کر تے ہیں ہم اس کے پرزور الفاظ میں مذمت کر تے ہیں اور کرش پلا نٹ مالکان سے اپیل کر تے ہیں کہ وہ اپنے کر ش پلا نٹوں کو کھول دی اگر دوبا رہ کسی نے کر ش پلا نٹ بند کر نے کے کوشش کی تو ان کیخلاف قا نو نی کا روائی کر نے پر مجبور ہو نگے
1,548 total views, 2 views today