ملالہ یوسفزئی ایک روزہ دورہ پر سوات پہنچ گئی، ملالہ یوسفزئی کو لانے والا ہیلی کاپٹر سرکٹ میں اترا۔
ملالہ یوسفزئی کیساتھ ان کے والد ، والدہ ، بھائی اور وفاقی وزیرا طلاعات مریم اورنگزیب بھی تھی
ملالہ یوسفزئی اپنے ابائی گھر بھی گئیں ، جہاں پہنچ کر اس کے انکھوں سے انسو بہہ گئے ، اپنے کمرے میں وقت گزارا ، والد نے تسلی دی، خاندان کے دیگر افراد کیساتھ ملاقات کی
ملالہ یوسفزئی نے ابائی گھر میں چائے پی ، دوستوں کیساتھ گپ شپ لگائی ، دوران گپ شپ اس کے انکھوں سے پھر انسو نکل ائے اور سوات کو جنت کا ٹکڑا قرار دیکر واپس انے کی بات کی
کیڈٹ کالج سوات میں ملالہ یوسفزئی کے سہیلیوں نے ان کیساتھ ملاقات کیا، اس موقع پر پھر ملالہ یوسفزئی کے انکھوں سے انسو بہہ نکلے۔
ملالہ یوسفزئی نے ابائی وطن واپس پہنچ کر اپنے تاثرات قلم بند کئے ، اپنے اساتذہ کرام سے بھی ملاقات کی گئی،
ملالہ یوسفزئی کیساتھ والدین بھی اس موقع پر موجو دتھے، ان کے چہروں پر بھی خوشی نمایا ں تھی
نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی سے سوات کی لوکل میڈیا کی ملاقات نہیں کرائی گئی، جبکہ ان کے گھر، سکول جانے والے راستوں کو بھی بند کیا گیا
سوات کے شہریوں نے ملالہ یوسفزئی کی امد پر اپنے ملے جلے رد عمل کااظہار کیا، کوئی خوش ہوا تو کسی نے ملالہ یو ایجنٹ اور سوات کی دشمن قرار دیا
ملالہ یوسفزئی کو شانگلہ کا فضائی دورہ بھی کرایا گیا، جہاں پر انہوں نے لڑکیوں کیلئے زیر تعلیم سکول دیکھا اور وہاں سے واپس اسلام اباد روانہ ہو گئی
2,376 total views, 6 views today