کبل(تحصیل رپورٹر) پاک فوج کے ز یر اہتمام ہنستا مسکراتا سوات کے تحت کھیل ہماری شان کے پہلے راونڈ کے اختتام پر ویلج کونسل کالاکلے نے ویلج کونسل گالوچ اور ویلج کونسل توتانوبانڈئی نے ویلج کونسل غاخی بانڈہ کو والی بال فائنل میں شکست دے کر ونر قرار پائے اس موقع پر دیولئی گراونڈ پر منعقدہ تقریب میں چیف گیسٹ وی ڈی سی چئیرمین میاں سید حبیب ،سابق ناظم جعفر خان،پرنسپل راج ولی خان اور دیگر نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جبکہ قلعہ گروانڈ توتانوبانڈئی پر ہونے والے فائنل میں ویلج کونسل توتانوبانڈئی کی ٹیم نے ویلج کونسل غاخی بانڈہ کو شکست دے کر ونر ٹرافی اپنے نام کرلی اس تقریب کے مہمان خصوصی وی ڈی سی چئیرمین شیر احمد،ناظم حبیب احمد،تحصیل کونسلر انجنئر اکرام خان،ناظم نور محمد،جنرل کونسلر حبیب اللہ،سردار علی طوطی ،لیاقت علی اور دیگر نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے اس موقع پر منعقدہ تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کھیل کھود کے اہمیت پر تفصیلی بحث کی اور پاک فوج کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے کھلاڑیوں کو بہتر ماحول میں کھیل اور عوام کو تفریح کے مواقع فراہم کئے انہوں نے پاک فوج کے شانہ بشانہ رہتے ہوئے ہر موڑ پر ساتھ دینے کے عزم کا بھی اعادہ کیا یاد رہے کہ یوسی لیول والی بال ٹیموں کے مقابلے اپریل میں منعقد ہونگے جس میں زبردست مقابلوں کی توقع کی جارہی ہے۔
2,200 total views, 4 views today