کراچی: ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم 3 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے پاکستان پہنچ گئی، مہمان ٹیم کا سندھ کےوزیر کھیل سردار محمد بخش خان مہر اور دیگر نے شاندار استقبال کیا، پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آج سے آغاز ہوگا۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی ٹوئنٹی کا میدان آج لگے گا
ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم پاکستان کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے کے لیے کراچی پہنچ گئی، کراچی ایئرپورٹ پرمہمان ٹیم کا وزیر کھیل سردار محمد بخش خان مہر، کمشنر کراچی اعجاز احمد اور رینجرز کے بریگیڈیئر شاہد نے شاندار استقبال کیا۔ کھلاڑیوں کو سندھی ٹوپی، اجرک اور گلدستے پیش کیے گئے
اس موقع پر ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں کو سندھی ٹوپی، اجرک اور گلدستے پیش کیے گئے۔ پرتپاک استقبال کے بعد مہمان ٹیم کے کھلاڑیوں کو سخت سیکیورٹی میں ایئرپورٹ سے ہوٹل پہنچا دیا گیا
کراچی میں پاک ویسٹ انڈیز ٹی ٹوئنٹی سیریزکے لیے نیشنل اسٹیڈیم کو سجا دیا گیا ہے اور پی ایس ایل فائنل کے بعد پاک، ویسٹ انڈیز ٹاکرے کے لئے نیشنل اسٹیڈیم ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے بالکل تیار ہے، سیریز کے تینوں میچز کے زیادہ تر ٹکٹس فروخت ہوچکے ہیں، باقی ماندہ ٹکٹس کی فروخت بھی جاری ہے، شائقین کراچی میں انٹر نیشنل کرکٹ کی بحالی پر بہت خوش ہیں۔
شائقین سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو بے تاب
دوسری طرف کراچی والوں نے ویسٹ انڈیز کو پُرتپاک طریقے سے خوش آمدید کہنے کی تیاریاں کرلیں ہیں، شائقین بس چوکوں اور چھکوں کے لئے بے تاب ہیں۔
1,661 total views, 2 views today