کبل(تحصیل رپورٹر) تحصیل کبل پاک فوج کے زیر اہتمام رنگین سوات انٹر یوسی والی بال مقابلے اختتام پذیر ہوگئے فائنل میں توتانوبانڈئی کی ٹیم نے کالاکلے کو شکست دے کر ونر ٹرافی اپنے نام کرلی مین آف دی ٹورنامنٹ کا اعزاز توتانوبانڈئی ٹیم کے کپتان لقمان خان کے حصے میں آیا جبکہ سیمی فائنل میں زبردست مقابلہ اور دیولئی ٹیم کو شکست دینے پر کالاکلے کے ٹیم کو بھی شاباش دی گئی اس موقع پر خان بابا سٹیڈیم کتیاڑ میں ایک پروقار تقریب تقسیم انعامات منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی سابق ایم پی اے وقار احمد خان تھے جبکہ ابراہیم دیولئی،میاں سید حبیب،شیر احمد،ایس ایچ او الطاف،جعفر خان،طارق خان،عالمگیر ،نسیم واجد،معراج علی،انور ،لیاقت علی،ملک احمد،طاہر خان،ریاض خان،طارق خان،جھان ذادہ ،خان گل،نجات خان سمیت عمائدین علاقہ اور عوام بھی کثیر تعداد میں موجود تھے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ دہشت گردی کے دوران شر پسندوں نے نہ صرف سوات کے امن کو تباہ کر دیا تھا بلکہ کھیلوں کے میدان ویران کرکے نوجوانوں کو اذیت میں ڈال دیا تھا لیکن پاک فوج اور عوام کے لازوال قربانیوں کے بدولت نہ صرف سوات میں پائیدار امن قائم ہوا بلکہ کھیلوں کے میدانوں کو دوبارہ آباد کرکے رونقیں بحال ہوئے انہوں نے کہا کہ اے این پی دور اقتدار میں گراونڈز اور سٹیڈیمز تعمیر کرکے کھیلوں کے فروغ پر خصوصی توجہ دی گئی تاکہ نوجوان نسل کو منفی سرگرمیوں سے روک کر معاشرے کے مفید افراد بنایا جاسکے لیکن بد قسمتی سے گذشتہ الیکشن میں تبدیلی کے نام پر ووٹ لینے والوں نے محرومیوں کے سیوا کچھ نہ دیا اور ہر یوسی کے لیول پر گراونڈ کے تعمیر کا وعدہ کرنے والوں نے عوام خصوصا کھلاڑیوں کو مایوس کردیا ہے کیونکہ گذشتہ پانچ سالوں میں حکومت کے جانب سے کھیل کھود پر کسی قسم کی توجہ نہیں دی گئی انہوں نے پاک فوج کا رنگین سوات اور کھیل ہماری شان مقابلوں کے انعقاد پر زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مستقبل میں بھی اسی طرح کے ایونٹس منعقد کرانے کی امید ظاہر کی اور ہر موڑ پر پاک فوج کے شانہ بشانہ رہ کر بھر پور تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا آخر میں چیف گیسٹ ،وی ڈی سی ممبران اور عمائدین نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔
2,087 total views, 2 views today