بریکوٹ( ریاض احمدسے ) پاکستان تحریک انصاف ائندہ عام انتخابات میں پارٹی ورکروں کے رائے کے احترام کرتے ہوئے ٹکٹس جاری کریں کیونکہ پارٹی ورکر ز ہی پارٹی کے لئے بنیادی حیثیت رکھتے ہیں ۔پارٹی جس کسی کو بھی ٹکٹ دے گی کارکنوں کے لئے قابل قبول ہوگی ۔علاقہ کوٹہ اور نویکلے میں ترقیاتی منصوبے تنظیم کے نگرانی اور باہمی مشاورت کے ذریعے کئے جائیں گے ۔ان خیالات کا اظہار محمد شاہ خان ،صابر خان ،سطانی روم باچہ ،فضل تواب باچہ ،عبدالقیو م خان ،امیردوست خان ،شریف باچہ ،طالعمند نے اجلاس میں عہدیداروں سے کیا ۔انہوں نے کہاکہ انشاء اللہ صوبائی حکومت کی بہترین پالیسوں کے بدولت آئندہ انتخابات میں بھی کامیابی حاصل کرکے پورے ملک میں پی ٹی آئی کا راج ہوگا ۔تبدیلی کے جو وعدے کئے گئے تھے وہ پورے کئے گئے ہیں اور بتدریج پورے ہورہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ علاقے میں جو ترقیاتی منصوبے جاری ہیں یا نئے شروع ہورہے ہیں اس بارے میں صرف یہی کمیٹی وزیر اعلیٰ خیبر پختون کے معاؤن خصوصی ڈاکٹر امجد علی سے ملاقات کرے گی اور تمام ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی بھی یہی کمیٹی کرے گی
1,766 total views, 2 views today
Comments