کبل(تحصیل رپورٹر) تحصیل کبل الفاروق ایجوکیشن اکیڈمی توتانوبانڈئی کے جانب سے ماہ جنوری،فروری اور مارچ میں سو فیصد حاضری دینے والے طلباء مہران خان ولد دوست محمد خان،عابد اللہ ولد جمیل احمد،محمد طلحہ ولد عبد اللہ ،عظمت علی ولد نادر خان،ریحان خان ولد سلطان علی،محمد حارث ولد اشرف علی،عبد العزیز ولد عبد السلام ،اویس خان ولد عزیز احمد ،تقویٰ بی بی دختر عبد اللہ،نور بی بی دختر ایوب خان اور حسیبہ بی بی دختر محمد اقبال کو انعامات سے نوازا گیا اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے الفاروق ایجوکیشن اکیڈمی کے ڈائریکٹر جمیل احمد سعدی نے کہا کہ انعامات کا مقصد بچوں کے حاضری کو سو فیصد تک لے جانا ہے کیونکہ اگر بچہ سو فیصد حاضری دے گا تو وہ بہتر تعلیم و تربیت حاصل کرکے ترقی کے منازل طے کرے گا اور معاشرے کا مفید شہری ثابت ہوگا انہوں نے یقین دلایا کہ الفاروق ایجوکیشن اکیڈمی میں انتہائی کم فیسوں کے باوجود بہتر تعلیم وتربیت فراہم کی جارہی ہے
2,339 total views, 2 views today