خوازہ خیلہ(تحصیل رپورٹر)سابقہ ایم پی اے پی کے چھیاسی قیموس خان نے کہا کہ کیمسٹ اینڈ ڈرگ ایسوسی ایشن کے ساتھ ناانصافی ہرگز برداشت نہیں کرینگے ،ریواجی لائسنس فارم 9-10 کو منسوخ کرکے سوات کے 35 سو دکانداروں سے ان کی روزی چھیننے کی کوشش کی جارہے ہیں جس سے لاکھوں مزدور بے روزگار ہونگے حکومت فوری طور پر فیصلہ واپس لے کر متاثرین کے حال پر رحم کریں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر خوازہ خیلہ ٹریڈ فیڈریشن کے صدر راحت علی خان اور جنرل سیکرٹری داود شاہ بھی موجود تھے انہوں نے مزید کہا کہ کیمسٹ اینڈ ڈرگ ایسوسی ایشن کے ساتھ مناسب تعاون کرکے درپیش مسائل کا مثبت حل نکالے ،تاکہ لاکھوں کے تعداد میں متاثرہ خاندانوں کو ان کا جائز حق مل جائے ،انہوں نے حکام بالا سے پر زور مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ریواجی لائسنس فارم 9-10 کو فوراً بحال کیاجائے ۔
1,520 total views, 2 views today