سوات(ساجد خان سے)ضلع سوات میں بھی بارش شروع ، موسم خوشگوار پہاڑی علاقوں میں بارش سے سردی لوٹ ائی، محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے چوبیس گھنٹوں میں مزید وقفے وقفے سے بارش ہوگی، ضلع سوات کے مرکزی شہر مینگورہ سمیت ضلع بھر کے تمام تحصیلوں، گاوں اور پہاڑی علاقون میں موسلا دھار بارش ہوئی ، جس سے ضلع بھر کا موسم خاصا خوشگوار ہوگیا ، تاہم جی ٹی روڈ پر سفر کرنے والے بارش سے کافی پریشان دکھائے دیئے، خراب سڑک نے سفر کرنے والوں کی صعوبتوں میں مزید اضافہ کردیا
3,266 total views, 2 views today
Comments