مٹہ (رحیم خان )بارانی یونیورسٹی راولپنڈی کے پختون سٹو ڈنٹس فیڈریشن کے صدر اور این وائی او کے سرگرم کارکن کامران خان قتل چھریوں کی وار سے زخمی ہوکر ہسپتال میں دم توڑ دیا ابائی گاوں میں سپرد خاک نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی تفصیلات کے مطابق بارانی یونیورسٹی راولپنڈی کے پی ایس ایف کے صدر اور این وائی او کے سرگرم کارکن کامران خان ولد انوررشید سکنہ گلشاہ اشاڑے مٹہ کو گذشتہ روز یونیورسٹی میں چھریوں سے مارکر شدید زخمی کردیا گیا جو بعد میں زخموں کی تاب نہ لاکر ہسپتال میں دم توڑ دیا ادھر مقتول کامران خان کے لاش کو اپنے ابائی گاوں گلشاہ اشاڑے مٹہ لاکر سپرد خاک کردیا گیا نمازجنازہ میں پی ایس ایف کے مرکزی صدر حق نواز خٹک پنجاب کے صوبائی صدر ندیم یوسفزئی صوبائی صدر خیبر پختونخوا توحید خان عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی نائب صد ر محمد ایوب خان اشاڑے عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری رحمت علی خان اور بڑی تعداد میں یونیوسٹی کے ساتھیوں پارٹی کے قائدین اور کارکنان نے شرکت کی دریں اثنا ء اس موقع پر پی ایس ایف کے قائدین مرکزی صدر حق نواز خان خٹک ندیم یوسفزئی صوبائی صدر توحید خان اے این پی صوبائی صد محمد ایوب خان ضلعی نائب ناظم سوات عبدالجبار خان بریگیڈئر ریٹائرڈ ڈاکٹر محمد سلیم خان رحمت علی خان عوامی نیشنل پارٹی مٹہ تحصیل کے صدر قاسیم خان نے کامران خان کے قتل کی پر زور الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ حکومت پنجاب فوری طور پر واقعہ کی تحقیقات کرکے ذمہ دار افراد کر کیفر کردار تک پہنچادیں یاد رہے کہ کامران خان انجئینرنگ میں اپنے اخری سمسٹر میں تھا اور اخری سمسٹر میں صرف پانچ ماہ باقی تھے کہ قتل کی گئی .
2,348 total views, 2 views today