سوات (سوات نیوزڈاٹ کام)ضلع سوات کے کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ کے نمائندہ وفدکا امیر جماعت اسلامی ضلع سوات سابق ایم پی اے محمدامین کے ساتھ ادارہ الخدمت الاسلامیہ مینگورہ میں ملاقات ،وفد نے اپنے مسائل سے آگاہ کیا ۔سابق ایم پی اے محمدامین نے کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ کے مطالبات کی حمایت کا اعلان کردیا ۔ ضلع سوات کے کیمسٹ ڈرگسٹ کے ساتھ ڈرگ انسپکٹروں کی ناروا رویئے کی بھرپور مذمت ۔ حکومت ضلع سوات کے کیمسٹ اینڈڈرگسٹ پر من مانی اور خود ساختہ قوانین لاگوکرنے سے باز رہے۔ سابق ایم پی اے محمدامین نے وفد کو یقین دہانی کی کہ آپ کے جائز مطالبات کی حل کے لئے ہر محاذ پر شانہ بہ شانہ رہیں گے ۔
1,530 total views, 2 views today
Comments