سوات(سوات نیوزڈاٹ کام) ضلع شانگلہ میں بچی کیساتھ زیادتی اور بعد میں قتل کرنے کیخلاف انسداد دہشت گردی کی عدالت نےتین مرتبہ سزاموت سنادی جبکہ دو لاکھ روپے جرمانہ کی سزا بھی سنادی ، ملزم نے گزشتہ سال پانچ سالہ معصوم بچی مدیحہ ولد طارق کیساتھ زیادتی کی تھی، جس پر پولیس نے ملزم کوگرفتار کرکے مقدمہ درج کیا تھا، ملزم کیخلاف گواہی ملزم کی بیوی اور بیٹے نے بھی دی تھی ، جبکہ تفتیش کے دوران ملزم نے زیادتی اور قتل کا اعتراف بھی کیا تھا، ملزم طارق عزیز کو سزا سنانے کیلئے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا ، عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم کو تین مرتبہ سزائ موت اور دو لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی، سزا سنانے کے بعد ملزم کو پولیس نے سخت حفاظتی انتظامات میں جیل منتقل کردیا
2,424 total views, 2 views today