سوات (سوا ت نیوزڈاٹ کام) تحریک لبیک سوات کے زیر اہتمام لاہور دھرنے کی حمایت میں سوات پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ، حکومت فیض آباد دھرنے کے معاہدے کی مکمل پاسداری کریں اور علامہ خادم حسین رضوی کے خلاف درج مقدمات ختم کریں ، احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے علامہ محمد رضاخان قادری ، حافظ سراج الدین قاری ظفر علی اور دیگر نے کہا کہ پاکستان لاکھوں قربانیوں نے بعد اسلام کے نام پر معروض وجود میں آیاہے لیکن کفری قوتیں شروع دن سے اس ملک کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں ، ہمارے حکمران امریکی غلامی کے آخری حدود پار کر چکے ہیں لیکن ہم وطن عزیز اور اسلام کے دفاع کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ، امریکی ائیرپورٹ پر ہمارے وزیر اعظم سے کپڑوں تک اتارے گئے جس سے پورے پاکستانی قوم کی بے عزتی ہوگئی ، انہوں نے کہا کہ قندوز میں حافظ قرآن بچوں کو شہید کیا گیا لیکن ہمارے حکمران اور انسانی حقوق کے علمبردار خاموش ہیں ، انہوں نے کہا کہ لاہور دھرنے کی حمایت اور فیض آباد معاہدے کو توڑنے کے خلاف آج جمعہ کے روز دو بجے چوکی پل چکدرہ میں عظیم الشان احتجاجی مظاہرہ کریں گے ۔
1,690 total views, 2 views today