مینگورہ (ساجد خان سے)یونیورسٹی کی سطح پرتحقیق کے میدان میں جدیدسہولیات سے استفادہ کرنے اورمعیاری تحقیق کوفروغ دینے کے سلسلے میں سوات یونیورسٹی میں ’’انٹی پلیجرازم اورٹرنیٹن سافٹ وئیر کے استعمال ‘‘ کے موضوع پرایک روزہ تربیتی ورکشاپ منعقدہوئی جس میں مختلف تدریسی شعبہ جات کے سربراہان اورفیکلٹی ممبران نے شرکت کی ۔ ورکشاپ کااہتمام کوالٹی انہاسمنٹ سیل یونیورسٹی آف سوات نے کیاتھاجبکہ اس موقع پر سوات یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرمحمدجمال خان مہمان خصوصی تھے۔ ورکشاپ کے ریسورس پرسن قائداعظم یونیورسٹی اسلام آبادکے چیف لائبریرین محمداعجازانورجبکہ ڈائریکٹرکوالٹی انہاسمنٹ سیل ناصرشاہین چیف آرگنائززتھے ۔ اس موقع پراپنے خطاب میں وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرمحمدجمال نے کیوای سی کی کوششوں کوسراہااورمستقبل میں بھی فیکلٹی کوتدریس بلخصوص تحقیق کے میدان میں جدیدسہولیات سے آراستہ کرنے اورانہیں ضروری تربیت کے مواقع فراہم کرنے کی ضرورت پرزوردیا۔ قبل ازیں ریسورس پرسن محمداعجازانورنے مختلف شعبہ جات میں تحقیق کے کلچرکوفروغ دینے اور پلیجرازم کے ایشوکاادراک کرنے سمیت دیگراہم امورپرتفصیلی پریزنٹیشن دی اورشرکاء کی جانب سے کئے گئے سوالوں کے جواب دیئے۔ تقریب کے اختتام پرمہمان خصوصی نے شرکاء میں شیلڈزاورسرٹیفیکٹس تقسیم کئے۔
1,762 total views, 2 views today