سوات(رحیم خان سے)ضلع سوات کے تحصیل مٹہ میں پاکستان زندہ باد ریلی اور جلسہ کا انعقاد کیا گیا ، جس میں مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے سیاسی سماجی شخصیات نے خطاب کیا، پاکستان زندہ باد جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے خیر الحکیم،شیر بہادر،امیر زیب اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہونے کے بعد اب اس امن اور ترقی کیخلاف سازشیں ہورہی ہیں ، لیکن پختون قوم کسی بھی سازش کا حصہ نہیں بنے گی بلکہ اس کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائیگا،اس ملک میں بولنے کی ازادی ہے لیکن ملکی اداروں کی تذلیل اور ان پر تنقید برداشت نہیں کرینگے، انہوں نے کہا کہ سوات کی حالات دوبارہ خراب کرنے کی سازشیں کی جارہی ہے، لیکن اب عوام اس سازش کو کامیاب نہیں ہونے دے گی، انہوں نے کہا کہ پاک ارمی نے اس مٹی کیلئے بے تحاشا قربانیاں دی ہیں پختون قوم کے نام پر ہونے والے افغان سازش کو ناکام بنائین گے، انہوں نے کہا کہ مولانا فضل اللہ نے اسلام کے نام پر اور اب منظور پشتین پختونوں کے نام پر دہشت گردی کا محاذ کھول رہا ہے،پاک ارمی اور عوام نے تب بھی سازش کا مقابلہ کیا تھا اور اب بھی کرینگے، انہوں نے کہا کہ 2009 میں ارمی نے اس مٹی کو امن دیا جب دہشت گردی تھی تو منظور پشتین کہا تھے، انہوں نے کہا کہ سوات کے عوام اب جاگ چکے ہیں وہ اس غیر ملکی ایجنٹ کے تمام عزائم خاک میں ملا دینگے، جلسہ کے اختتام پر پاکستان زندہ باد ریلی بھی نکالی گئی، جس میں عوام نے اپنے ہاتھوں میں قومی پرچم اٹھائے تھے، اور پاکستان زندہ باد ، ارمی زندہ باد کے نعرے لگا رہے تھے۔
2,436 total views, 2 views today