سپریم کورٹ نے قرار دیاہے کہ آئین کے آرٹیکل باسٹھ ون ایف کے تحت ارکان پارلیمنٹ کی نااہلی تاحیات ہوگی۔
جسٹس عمر عطا بندیال نے جمعہ کوسپریم کورٹ کے پانچ رکنی بنچ کا محفوظ فیصلہ سنایا ، چیف جسٹس میاں ثاقب نثار بنچ کے سربراہ تھے۔
جسٹس شیخ عظمت سعید نے فیصلے میں ایک اضافی نوٹ بھی لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ عدالت کو آئین کی تشریح کا اختیار حاصل ہے لیکن اس میں تبدیلی کا اختیار اس کے پاس نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ آئین کے آرٹیکل تریسٹھ کی بعض ذیلی شقوں کے تحت نااہلی کی مدت کا ذکر کیا گیا ہے تاہم قانون سازوں نے آرٹیکل باسٹھ ون ایف میں نااہلی کی مدت کا تعین نہیں کیا ہے۔
عدالت نے اس آرٹیکل کے تحت نااہلی کی مدت کو چیلنج کرنے سے متعلق اپیلوں اور مختلف درخواستوں پر فیصلہ اس سال چودہ فروری کو محفوظ کیا تھا۔
1,592 total views, 2 views today