سوات (سوات نیوز ڈاٹ کام ) سوات کے مرکزی شہر مینگورہ کے مین بازار میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی حمید بونیری نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے پولٹری شاپ سے 300سے زائد مردہ مضر صحت مرغیاں برامد کر لی گئی ہے ، ان مرغیوں کو بوریوں میں بند کردی گئی تھیں اور ان کو مینگورہ شہر کے مختلف ہوٹلوں کو سپلائی کیا جارہا تھا مگر اس دوران اے اے سی حمید نے موقع پر کاروائی کرتے ہوئے مردہ مرغیوں کو اپنی تحویل میں لے کر پولٹری شاپ کے مالکان کو گرفتا ر کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ، اے اے سی کے مطابق پولٹری شاپ والے ان مردہ مرغیوں کو چالیس سے پچاس روپے تک مینگورہ شہر کے مختلف ہوٹلوں والوں کو بیچتے ہیں اور پھر ہوٹلوں والے ان سے روسٹ بنا کر بیجتے ہیں ۔ کاروائی کے بعد علاقے کے عوام نے اے اے سی کو زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کیا اور ان سے مینگورہ شہر میں اس طرح کے کاروائیاں کرنے کا مطالبہ کردیا
2,000 total views, 2 views today