سوات (سوات نیوز ڈاٹ کام )سوات کے سب سے بڑے دوروزہ سائنس میلے کا افتتاح سوات میں سکولوں کے طلبا کے لیے سب سے بڑے دو روزہ سائنس میلے (17, 18)کا آغازخادی ہال، مینگورہ میں منگل کے روزمنعقد ہوا۔ اس میلے کا مقصد علاقہ کے بچوں میں سائنس اور نئی تحقیق کے جذبے کو جلا بخشنا اور سکولوں میں میسر بہتر تعلیمی مواقعوں کو فروغ دینا ہے۔ میلے کاانعقاد ضلعی انتظامیہ سوات نے ادھیانہ، سوات ایجوکیشن ڈیپارٹنمنٹ اور پاکستان الائنس فار میتھ اینڈ سائنس کے تعاون سے کیا ، جس کا افتتاح کمشنر مالاکنڈ ڈویڑن سید ظہیر الاسلام نے کیا، ان کے ساتھ ڈی آئی جی مالاکنڈ ریجن اختر حیات خان گنڈاپوری ، ڈی سی سوات شاہد محمود، اے ڈی سی محمد طاہرخان، اسسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر شہاب خان اور پارلیمینٹیر ین بھی موجود تھے۔
956 total views, 2 views today