سوات(خورشید علی)پاکستان زندہ باد مومنٹ نے ضلع سوات میں بڑے جلسہ کا اعلان کردیا۔ضلع کے مرکزی شہر مینگورہ میں جمعہ کے روز دو بجے پاک فوج کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے بڑا جلسہ منعقد کیا جارہا ہے، جس میں توقع کی جارہی ہے کہ پورے سوات سے لوگ امن کے سپورٹ کیلئے ائیں گے،
واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان زندہ باد مومنٹ نے تحصیل مٹہ، دیر لوئیر ، دیر اپر سمیت دیگر علاقوں میں بڑے بڑے اجتماعات کئے ہیں، جس میں لاکھوں افراد نے شرکت کی ، جمعہ کے روز ہونے والے اس اجتماع کے حوالے سے کہا جارہا ہے کہ یہ صوبے کا سب سے بڑا اجتماع ہوگا، جس میں پاک فوج کیساتھ اظہار یکجہتی اور امن کے فروغ پر بات کی جائے گی
2,220 total views, 2 views today
Comments