مٹہ سوات(نمائندہ)مٹہ سوات کالج میں پاک آرمی کے زیر اہتمام ایک تعارفی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جسمیں مٹہ سوات کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے وی ڈی سی ممبرا ن ‘پاک آرمی کے آفسران اورعلاقہ کے مشران شریک ہوئے۔میٹنگ میں بریگیڈئر کاشف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع سوات میں کافی قربانیوں کے بعد امن قائم ہواہے، امن وامان کو بحال رکھنے کیلئے فوج اور عوام کو مل کر ہرقسم سازشوں کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو پاک آرمی سے تکلیف ہو تو ہمیں براہ راست بتائے ہم ان کے مسائل حل کریں گے۔انہوں نے مذید بتایا کہ چوکوں اور گراؤنڈ میں پاک آرمی کے خلاف جلسے کرنا ہمیں بدنام کرنے کی سازش ہے۔بریگیڈئر کاشف نے کہا کہ پاک آرمی عوام ہی کیلئے باعث افتخار ہیں۔
1,678 total views, 2 views today
Comments