بریکوٹ( ریاض احمدسے) قومی جرگہ تحصیل بریکوٹ نے مین شاہراہ کے جاری تعمیراتی کام کے عوامی تحفظات کو دور کرنے اور مشکلات کے حل کے سلسلے میں بریکوٹ انتظامیہ سے ملاقات کی ۔ملاقات کے دوران ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ ڈاکٹر محسن حبیب ،قومی جرگہ تحصیل بریکوٹ کے صدر صدیق علی خان ،فدا محمد خان ،ظاہر شاہ خان ،محمد شاہ خان ، بخت جمیل خان ،فضل ودود باچہ ، انجینئر شرافت علی ،ر ب نواز خان ،سجاد خان ،دیرہ ودان خان ،محمد ریاض ،فضل رازق،امیر زیب خان،حاجی رحمان کے علاوہ متلقہ ٹھیکیدار کا پراجیکٹ منیجر منور خان موجود تھے ،صدیق علی خان نے ملاقات کے دوران کہاکہ مین شاہراہ کے تعمیراتی کام پر علاقے کے لوگوں کے خدشات ہیں جن میں پانی کا چھڑکاؤ کا نہ ہونے کی وجہ سے علاقے کے اکثرتی لوگ مختلف امراض میں مبتلا ہوچکے ہیں اور ان کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے ۔،کلوٹ اور پشتوکے تعمیراتی جگہوں پر حفاظتی اقدامات نہ ہونے کی وجہ سے اب تک کئی ایک حادثات رونما ء ہوچکے ہیں ،جگہ جگہ بھاری مشنری پر شاہراہ کے عین وسط میں لکیروں کی شکل میں کھودے گئے کھڈے جس کی وجہ سے گاڑیاں تباہ ہورہی ہیں مسافروں اور مریضوں کو دوران سفر سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔۔۔پراجیکٹ منیجر منور خان نے کہاکہ اب مین شاہراہ پر وقتاً فوقتاً پانی کا چھڑاؤ ہو گا اور کوشش ہے کہ جلد از جلد کام مکمل کر لیں ۔ ۔پانی کا چھڑکائی وغیر ہ بھی شرو ع کردیں گے ۔بعد میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر محسن حبیب نے نمائندہ وفد کو یقینی دھانی کراتے ہوئے کہاکہ مین شاہراہ پر تعمیراتی کام کی وجہ سے جتنے بھی عوامی مشکلات ہیں کو ختم کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ اس کے بعد شاہراہ کے تعمیر کے سلسلے میں کوئی بھی شکایت ہو فوری طور پر ہمیں اگاہ کریں تاکہ بروقت شکایات کا ازلہ ہوسکے ۔
1,280 total views, 2 views today