سوات ( سوات نیوز ڈاٹ کام) وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی محب اللہ خان کے بھائی ضلعی کونسلر حبیب اللہ خان نیسج بنڑ سپیر دار روڈ کا افتتاح کردیا ،افتتاح کے موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما غلام بہادر خان ،تحصیل کونسلر فضل ربی خان ، تحصیل کونسلر جاوید علی ،انفارمیشن سیکرٹری عزیز الرحمن ،سعید اللہ اور دیگر بھی موجود تھے ،روڈ کے لمبائی سوا چار کلومیٹر اور لاگت 49.13ملین ہے ،جبکہ اس روڈ سے ہزاروں آبادی کو سہولت میسر ہوجائیگا، اس موقع پر ضلعی کونسلر حبیب اللہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوامی خادم محب اللہ خان کے فنڈ سے علاقے میں ترقیاتی کام زور وشور سے جاری ہے اور علاقے میں ریکارڈ ترقیاتی کام مکمل کئے جا چکے ہیں ، انہوں نے کہا کہ عوام پاکستان تحریک انصاف کے ممبران اسمبلی سے خوش ہے اور آئندہ انتخابات میں بھی ان کو ووٹ دیکر کامیاب بنائینگے ۔
1,778 total views, 4 views today