مٹہ (سوات نیوزڈاٹ کام) چلڈرن میڈیکل سنٹر کا افتتاح ہوگیا افتتاح چلڈرن سپشلسٹ ڈاکٹر شہاب دین اور ایم ایس ذاکرخان شہید ہسپتال مٹہ ڈاکٹر محمد سلیم نے کی۔ ایم ایس ذاکر خان شہید ہسپتال مٹہ ڈاکٹر محمد سلیم نے کہا ہے کہ اس وقت بڑھتی ہوئی ابادی کیساتھ عوام کو دیگر بنیادی ضررتوں کیساتھ ساتھ صحت کی سہولت دینے کیلئے ڈاکٹروں کو بھی اپنا کلیدی کردار ادا کرنا چایئے انہوں نے کہا کہ ڈاکٹری ایک مقدس پیشہ ہے اور اگر ڈاکٹر ز اپنا یہ پیشہ پوری ایمانداری کساتھ استعمال کرتے ہوئے دکھی انسانیت کی خدمت کریں تو اس سے بڑی خدمت اور عبادت نہیں انہوں نے کہا کہ پرائیوئٹ ہسپتال عوام کو معیاری علاج کم خرچ پر دیکر عوام کی دکھ درد میں کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز مٹہ میں چلڈ رن میڈیکل سنٹر افتتاحی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ اس وقت ملک میں بڑھتی ہوئی ابادی کو مدنظر رکھ عوام کو اسان اور کم خرچ پر معیاری علاج کیلئے ڈاکٹروں پر بھاری ذمہ داریاں عائدہوچکی ہے کیونکہ عوام کی دکھ درد میں کمی کرنا اس وقت ایک بہت بڑی خدمت اور عبادت کی برابر ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت اگر ایک طر ف بڑھتی ہوئی ابادی کیساتھ عوام کو صحت کی بہتر مراکز اور سہولیات کی ضرورت ہے تو دوسری طرف غربت میں اضافے کی وجہ سے عوام کیساتھ زیادہ سے زیادہ رعایت کی ضرورت ہے تاکہ عوام معیاری علاج سے مستفید ہوکر انکے صیح علاج ممکن ہوجائے انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز حضرات اپنے مقدس پیشے کو عبادت اور دکھی انسانیت کی خدمت کی طور پر استعمال کریں ۔ اس موقع پرچلڈرن سپشلسٹ ڈاکٹر انچارج چلڈرن میڈیکل سنٹر لیاقت علی خان نے کہا کہ ہم نے بچوں کے بہتر سہولیت دینے کے لئے 24گھنٹے سروس موجود ہوگئی جبکہ اس طرح ائن لائن سروس بھی موجود ہیں جس سے مریض ائن لائن نمبر بھی لاسکتے ہیں جبکہ ڈاکٹر جاوید نے بھی گفتگو کی تقریب میں بڑی تعداد میں ڈاکٹروں علاقہ معززین صحت کی شعبے سے وابستہ افراد اور تاجر برادری نے بڑی تعداد میں شرکت کی تقریب میں ڈاکٹر عبدالوکیل ، ڈاکٹر اصغر خان ،ڈاکٹر سعید احمد ،ڈاکٹر خورشید علی ، ڈاکٹر جمشید علی حسین علی خان ، باچا عظمت علی خان ایوب خان ،حق نواز خان اوردیگر بھی موجود تھے تقریب میں ڈاکٹر لیاقت علی ، ڈاکٹر جاید ، محمد بلال نے تمام انے والے مہمانوں کا شکرایہ ادا کی ۔
1,370 total views, 2 views today